Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکا کا پاکستان کو خصوصی تشویش کا باعث ملک قرار دینے پر دفترخارجہ کا رد عمل

نامزدگی تعصب اور زمین حقائق کے برعکس ہے، دفتر خارجہ
شائع 08 جنوری 2024 05:02pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

امریکا کی جانب سے پاکستان کو خصوصی تشویش کا باعث ملک قرار دینے پر دفترخارجہ نے کہا ہے کہ نامزدگی تعصب اور زمین حقائق کے برعکس ہے۔

امریکا کی جانب سے پاکستان کو خصوصی تشویش کا باعث ملک قرار دینے پر ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی نامزدگی بطورخصوصی تشویش ملک مسترد کرتے ہیں، یہ نامزدگی تعصب اور زمین حقائق کے برعکس ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان مین اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، امریکی مذہبی کمیشن بھارت میں اقلیتوں پر مظالم پر اپنی رپورٹ دے چکا ہے، پاکستان کی نامزدگی امتیازی ہے۔

india

foreign office

America

Pakistan Foreign Office