Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: رشتہ سے انکار پر خاتون اسکول ٹیچر پر تیزاب پھینک دیا گیا

ایک لڑکی نے کافی شاپ کی بالائی منزل سے لڑکی نے چھلانگ لگا دی
اپ ڈیٹ 08 جنوری 2024 06:54pm

شاہدرہ میں رشتے سے انکار پر خاتون ٹیچر پر تیزاب پھینک دیا گیا جب کہ ڈیفنس میں ایک لڑکی نے کافی شاف کی بالائی منزل سے چھلانگ دی، دونوں کی حالت تشویشناک ہے۔

لاہور کے علاقے ڈیفنس بی کے علاقہ میں کافی شاپ کی بالائی منزل سے لڑکی نے چھلانگ لگا دی، جسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق لڑکی نیچے کھڑی گاڑی کی چھت پر گری، اور اس کی حالت تشویشناک ہےِ۔

حکام نے بتایا کہ خودکشی کی کوشش کرنے والی لڑکی ذہنی مریضہ ہے اور نیند کی گولیاں استعمال کرتی ہے- مزید حقائق تفتیش مکمل ہونے پر سامنے آئیں گے-

واقعے کی کلوز سرکٹ فوٹیج میں لڑکی کو کافی شاپ میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے، کچھ دیر بعد لڑکی کھڑکی سے لٹک گئی اور پاؤں پھسلنے سے سڑک پر کھڑی کار پر جاگری۔

دوسری جانب شاہدرہ ٹاؤن میں تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا، جہاں دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے رشتہ سے انکار پر اسکول ٹیچر پر تیزاب پھینک دیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ اسکول ٹیچر کی شناخت عائشہ کے نام سے ہوئی ہے، جس کا چہرہ جھلس گیا ہے، اور اسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کو سیالکوٹ ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا، جس کی شناخت عمر کے نام سے ہوئ یہے، ملزم متاثرہ عائشہ کو پسند کرتا تھا، اور اس نے رشتے سے انکار پر عائشہ کے منہ پر تیزاب پھینک دیا۔

lahore police

rescue 1122