Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شادیوں کا اگلا ٹرینڈ ۔۔ ’خاموش بارات‘

سوشل میڈیا اب شادی کی روایتی تقریبات میں بھی انوکھا موڑ لے آیا۔
شائع 08 جنوری 2024 04:14pm
تصویر: شیوانگی شِیوہارے/انسٹاگرام
تصویر: شیوانگی شِیوہارے/انسٹاگرام

شادیوں میں ڈھول باجے نہ ہوں تو بارات کی آمد پھیکی پھیکی سی لگتی ہے۔

جوں جوں سوشل میڈیا آگے کی طرف رواں دواں ہے، نت نئے ٹرینڈز کا رجحان سامنے آرہا ہے۔ یہی سوشل میڈیا اب شادی کی روایتی تقریبات میں بھی ایک انوکھا موڑ لے آیا۔

ایک انوکھی اور منفرد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں باراتیوں کو ڈھول والوں کے بجائے ہیڈ فون لگائے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر بھارتی انفلوائنسر شیوانگی شِیوہارے نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے دوست کی شادی انجوائے کرتے ہوئے ’خاموش بارات‘ لے جارہی ہیں۔

ویڈیو میں نہ صرف شیوانگی شِیوہارے بلکہ تمام باراتی ہیڈفون لگائے بارات لاتے ہوئے رقص کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ شادی ایک کینسر اسپتال کے قریب ہوئی تھی اور خاموش رہنے کا فیصلہ کسی مریضوں کے آرام کو مدِ نطر رکھتے ہوئے کی گیا تھا۔

Instagram

Viral Video

Wedding

lifestyle

baraat

social media influencer

Indian wedding