Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

9 گھنٹوں میں 140 زبانوں میں گائیکی کا عالمی ریکارڈ قائم

گلوکارہ نے اپنی صلاحیتوں سے سب کو حیران کردیا
شائع 08 جنوری 2024 04:11pm
تصویر: سچیتا ستیش/انسٹاگرام
تصویر: سچیتا ستیش/انسٹاگرام

بھارتی گلوکارہ نے اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے سب ہی کو حیران کردیا، گلوکارہ نے متعدد زبانوں میں گلوکاری سے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دبئی میں 24 نومبر 2023 کو ہونے والے کنسرٹ فار کلائمیٹ کے دوران کیرالہ سے تعلق رکھنے والی سچیتا ستیش نے 140 زبانوں میں اپنی آواز سے ناظرین کو محظوظ کیا تھا۔

گلوکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی اس شاندار پرفارمنس کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز اپنے نام کرنے کی خوشخبری بھی بھارتی گلوکارہ نے اپنے انسٹا اکاؤںٹ پر مداحوں کو سنائی تھی۔

سچیتا ستیش نے اپنے انسٹاگرام پر یہ خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ خبر شیئر کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ خدا کے فضل سے میں نے 24 نومبر 2023 کو اپنے کنسرٹ بائی کلائمیٹ کے دوران 9 گھنٹوں میں 140 زبانوں میں گا کر نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔ آپ سب کی خواہشات اور حمایت کے لئے شکریہ‘۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے ویب سائٹ پیج کے مطابق محترمہ سچیتا ستیش نے دبئی میں انڈین قونصلیٹ آڈیٹوریم میں آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق بیداری پیدا کرنے کے لئے 140 زبانوں میں پرفارم کرکے یہ ریکارڈ توڑ دیا۔ دبئی میں سی او پی 28 سربراہ اجلاس میں شرکت کرنے والے 140 ممالک کی نمائندگی کے لئے 140 نمبر کا انتخاب کیا گیا تھا۔

singer

Instagram

lifestyle

Indian Singer

Guinness World Record

Music Concert

CONCERTS

Kerala Woman

140 Languages