Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یہ 4 بُرج سال 2024 میں متحاط رہیں ورنہ ۔۔۔

ماہرین علم نجوم کے مطابق عین ممکن ہے کہ سال 2024 ان ستاروں کے حق میں اچھاثابت نہ ہو۔
شائع 08 جنوری 2024 03:03pm
تصویر: کری ایٹو کامنز
تصویر: کری ایٹو کامنز

آنے والا ہر سال نئے مواقع، نئے فیصلے اور نئی منزلیں لاتا ہے اور ہم سب بھی یہ امید کر رہے ہیں کہ 2024 ہم سب کے لیے غیر معمولی ہو۔ لیکن ستاروں کی دنیا جہاں کچھ ستاروں کے لیے نیک بختی لا رہی ہے تو وہیں دیگر کے لیے کچھ ناخوشگوار واقعات اور رکاوٹوں کا حال بھی بیان کرتی نظر آرہی ہے۔

ماہرین علم نجوم کے مطابق عین ممکن ہے کہ سال 2024 ان ستاروں کے حق میں اچھاثابت نہ ہو۔

علم نجوم کی روشنی سے آپ بھی جان لیجئے کہ وہ کون سے ستارے ہیں جن کے لیے سال 2024 کچھ اچھی نوید لیکر نہیں آیا۔

سرطان

برج سرطان یا کینسر کے حامل افراد کیلئے2024 خوشی اور کامیابی کے ساتھ ساتھ درد اور ناکامی بھی لائے گا۔

ایسے افراد قابل اعتماد لوگوں سے ملنے والی تمام تر منفی سوچ اور تکالیف کو چھوڑ دیں گے اور ایک ایسا نیا شخص بننے کی کوشش کریں گے جو تبدیلی کی تلاش کرتا ہے اور اسے قبول کرتا ہے۔ آنے والا سال جذباتی رکاوٹوں سے بھرا ہوا ہے، اس لیے خود سے محبت کریں اور اپنے پیاروں کے ساتھ بات چیت یقینی بنائیں۔

اسد

برج لیو یا اسد والوں کوبھی 2024 میں کچھ غیر متوقع رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس سال آپ کو پیشہ ورانہ ناکامیوں اور کشیدہ تعلقات کی ایک سیریز سے گزرنا پڑے گا۔ لیکن اپنے اوپر اعتماد انداز کے ساتھ آپ مصیبت کا سامنا کر سکتے ہیں.

اسد افراد کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو اپنانا ہوگا اور اپنے حوصلہ کو فروغ دینے کے لیے مختلف کام کرنے ہوں گے۔ اپنے اہداف تک پہنچنے سےقبل آپ بہت سی آزمائشوں سے گزر سکتے ہیں۔ آخر میں، آپ کی صحت اور کیریئر کا زائچہ بھی بہترین نہیں ہے۔

اسد بُرج والوں کے لیے ماہرین کی خاص ہدایت ہے کہ وہ اپنی کھانے پینے کی عادات پر خصوصی توجہ دیں، لڑائی جھگڑوں سے پرہیز کریں جس سے آپ کی دماغی صحت خراب ہو گی اور غیر ضروری سفر کرنے سے بھی بچیں۔

سُنبلہ

ورگو یا سنبلہ والوں کی شرمیلی اور ہچکچاہٹ والی فطرت انہیں 2024 میں اچھے سے زیادہ نقصان دے گی۔ اب وقت آگیا ہے کہ آپ عدم تحفظات اور خود کو فرسودہ انداز سے دور کریں اور ہر اس موقع کو حاصل کریں جو آپ کے دروازے پر دستک دیتا ہے۔

ایسے افراد کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ سماجی طورپر بے فکر رہیں، اپنے اوپر دباؤنہ ڈالیں اور غیر ضروری سوچوں کو خود سے دور رکھیں۔

عقرب

عقرب یا اسکارپیو افراد کو بھی رواں سال آنکھیں کھول کر چلنے کی ضرورت ہوگی۔ 2024 میں آپ کے کنٹرول کے احساس کو غیر متوقع طور پر چیلنج کیا جائے گا۔ لہذا اپنے آپ کو سنبھالیں۔ آپ بہت سے طریقوں سے بدلیں گے اور ترقی کریں گے، بہت سے لوگوں، رشتوں اور ملازمتوں کو پیچھے چھوڑیں گے جو آپ کو کبھی عزیز تھے۔

عقرب افراد کے لیے ڈیٹنگ، رومانس اور حقیقی محبت کے معاملات ہنگامہ خیزی کا باعث بن سکتے ہیں جس سے ان کا حصول مشکل ہوجائے گا۔

یہ بھی یاد رکھیں کہ غلط چیزوں پر آپ کی ضد والی فطرت بہت تباہ کن ہوسکتی ہے۔ یہ سال کام پر توجہ مرکوز کرنے کا وقت ہے.

Cancer

Leo

year 2024

Zodiac signs

virgo

scorpio