Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لکی مروت: بیٹنی میں 10 مزدورں کو اغوا کر لیا گیا

مزدور سڑک پر تعمیراتی کام کے دوران اغوا کئے گئے، پولیس
شائع 08 جنوری 2024 02:43pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے سب ڈویژن بیٹنی میں 10 مزدورں کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مزدروں کو حسین خیل کے قریب نامعلوم افراد نے اغوا کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مزدور تجوڑی سے شادی خیل سڑک پر تعمیراتی کام کے دوران اغوا کئے گئے ہیں۔

مزدوروں کا تعلق لکی مروت چارسدہ، بنوں، خیبر ایجنسی، کرک اور دیگر علاقوں سے ہے۔

kidnapping

Lakki Marwat

Bettani

Workers Kidnapped