Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

خاتون نے مذاق کرنے والے شخص کے چہرے پر کھولتا ہوا پانی پھینک دیا

پارٹی میں کیے جانے والے مذاق کا شدید نتیجہ بھگتنے والا انتہائی نگہداشت میں زیر علاج
شائع 08 جنوری 2024 01:43pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

مذاق کبھی کبھی انتہائی مہنگا بھی پڑ جاتا ہے، روس میں ایک شخص کو پارٹی میں کیے جانے والے مذاق کا شدید نتیجہ بھگتنا پڑا جب مشتعل خاتون نے اس کے چہرے پر کھولتا ہوا پانی پھینک دیا۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ اتوار کے روز چیلیابنسک میں پیش آیا جہاں کچھ لوگوں نے ایک ہاؤس پارٹی کا اہتمام کیا تھا۔

حاضرین میں سے ایک نے مذاق کرتے ہوئے باورچی خانے کے اندر دھواں بم پھینکا جہاں ایک خاتون کھانا پکا رہی تھی۔ غصے میں آکر وہ ابلتے ہوئے پانی کے برتن کے ساتھ باورچی خانے سے باہر نکلی اور اسے مذاق کرنے والے پر اُچھال پھینکا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذاق پر مشتعل ہوکرسزا دینے والی خاتون اس گھر کی مالک تھی جہاں پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا۔

اس واقعہ سے قبل پڑوسیوں نے شور کی شکایت کی تھی لیکن نوجوانوں نے ان کی بات نہیں سنی۔ اس کے بعد انہوں نے پولیس کو بلایا جس نے جُرمانہ جاری کیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس دوبارہ پہنچی اور پارٹی میں شامل تمام لوگوں سے پوچھ گچھ کی۔ میزبان اور گھر کے مالک کے اقدامات کی بھی چھان بین کی جا رہی ہے اور توقع ہے کہ انہیں مجرمانہ الزامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

خاتون کی سزا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے دیکھنے والوں نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

اُبلتا ہوا پانی پھینکنے سے مذاق کرنے والا شخص تیسرے درجے تک جھلس گیا ہے اور فی الحال اسپتال میں انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

صارفین نے اس انتہائی اقدام پر تنقید کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ خاتون کو مناسب سزا دی جائے گی۔

russia

india

SMOKE BOMB

prank

Woman Throws Boiling Water