Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چکنائی سے بھرے اوون کی فوری صفائی اب انتہائی آسان

یہ آسان گھریلو ٹوٹکہ خواتین کیلئے خاصا کارآمد ثابت ہوسکتا ہے
شائع 08 جنوری 2024 01:38pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

کھانا پکانے کے لیے اوون نے خواتین کی زندگی کو جہاں آسان بنادیا ہے تو وہیں اس کی صفائی ان کیلئے ایک مشکل ترین کام ہے۔

بیکنگ کے عمل کے دوران اوون کے اندر چند ذرات دیواروں پر لگ جاتے ہیں جو ناگوار سی بو کا سبب بھی بنتے ہیں۔

یہ صحت کیلئے بھی مناسب نہیں ہے۔ اس لیے ذیل میں موجود طریقہ اوون کی صفائی کو فوری اور آسان بنانے میں کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔

اوون کو اندر سے صاف کرنے کا طریقہ

اوون کے اندر کی صفائی کیلئے یہ آسان گھریلو ٹوٹکہ خواتین کیلئے خاصا کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔ اس کیلئے 1/4 کپ پانی میں 3/4 کپ بیکنگ سوڈا شامل کرکے ایک پیسٹ بنالیں۔

اس کے بعد اسے اوون کے اندر لگائیں اور رات بھر کیلئے چھوڑ دیں۔ اگلے دن گیلے کپڑے یا اسفنج کا استعمال کرتے ہوئے اس کو اچھی طرح صاف کرلیں۔

اوون ریکس کو صاف کرنے کا طریقہ

اوون ریکس کو ایک ٹب میں رکھ کر اس پر کچھ بیکنگ سوڈا چھڑکیں اور سفید سرکہ بھی ڈال دیں۔ کچھ گھنٹوں کے بعد اسے اسفنج سے اسکرب کریں اور اچھی طرح دھولیں۔

Women

lifestyle

kitchen

kitchen hacks

tips

cleaning hacks

baking

Baking soda

cleaning

Oven