Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

محمد رضوان پاکستان ٹی 20 ٹیم کے نائب کپتان مقرر

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی
شائع 08 جنوری 2024 12:34pm

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کردیا ہے۔

محمد رضوان نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے والی پاکستان ٹیم میں شامل ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی، پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 12 جنوری کو آکلینڈ میں ہوگا۔

دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 14 جنوری 2024 کو سیڈن پارک، ہیملٹن میں، تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 17 جنوری 2024 کو یونیورسٹی اوول، ڈنیڈن میں، چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ 19 جنوری 2024 کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ 21 جنوری 2024 کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں کین ولیمسن، ڈیون کونوے، فن ایلن، ٹم سیفرٹ، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، مچل سینٹنر، میٹ ہنری، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن، ایڈم ملنے، بین سیئرز شامل ہیں۔

جبکہ پاکستان اسکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، عامر جمال، عباس آفریدی، اعظم خان، بابر اعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، افتخار احمد، محمد نواز، محمد رضوان (نائب کپتان)، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، اسامہ میر اور زمان خان شامل ہیں۔

Muhammad Rizwan

Pakistan vs New Zealand

pakistan t20 team