Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز شریف کو این اے 242 سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

آٹھ فروری کو پورے ملک شیر دہاڑے گا، رانا مشہود
شائع 08 جنوری 2024 12:15pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 242 سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔

شہبازشریف کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ الیکشن ٹرییوبنل میں پیش ہونے والے لیگی رہنما رانا مشہود نے کہا کہ ہم تمام جماعتوں کو لیول پلینگ فیلڈ ملنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

رانا مشہود نے کہا کہ 2018 میں اس ملک کے ساتھ زیادتی ہوئی جو اب نہیں ہونا چاہیے، چاہتے ہیں تمام جماعتوں کے امیدوار حلقوں میں مقابلہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ آٹھ فروری کو پورے ملک شیر دہاڑے گا۔

Shehbaz Sharif

Election 2024

na 242

Election Jan 8 2024