Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزن میں کمی سمیت کینسر سے بچاؤ تک، بیشمار فوائد کا حامل کڑی پتہ

اگر آپ کڑی پتہ کھانا پسند نہیں کرتے تو فوائد جان کر اسے ضرور اپنی غذا میں شامل کرلیں گے۔
شائع 08 جنوری 2024 12:22pm
تصویر: ٹائمز آف انڈیا
تصویر: ٹائمز آف انڈیا

** تڑکے کا اہم جزو ’کڑی پتہ‘ نہ صرف کھانوں کو ذائقہ بخشتا ہے بلکہ یہ انسانی صحت کیلئے بھی ہر طرح سے مفید ہے۔**

کھانوں کو ذائقہ دینے کے علاوہ یہ انہیں مزیدار خوشبو بھی دیتا ہے۔ کڑی پتہ قدرتی طور پر ادویاتی خصوصیات سے بھی بھرپور ہے۔

کڑی پتے کو اپنی غذا میں شامل کرنے سے انسانی جسم خاصے فوائد حاصل کرسکتا ہے۔

اگر آپ کڑی پتہ کھانا پسند نہیں کرتے تو فوائد جان کر اسے ضرور اپنی غذا میں شامل کرلیں گے۔

غذائیت سے بھرپور

کڑی پتہ وٹامن اے، بی اور سی جیسے ضروری غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے۔ کڑی پتے کا استعمال بہت سے طبی مسائل سے لڑنے اور اچھی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

وزن میں کمی

کڑی پتے کو وزن میں کمی کیلئے ایک بہترین آپشن قرار دیا گیا ہے۔ ایک ماہ تک روزانہ نہار منہ کڑی پتے کی چائے پینا وزن کو تیزی سے کم کرسکتی ہے۔

اس کے علاوہ صبح 10 سے 15 عدد کچے پتوں کو کھانے کے بعد گرم پانی بھی پیا جاسکتا ہے۔

کینسر کے خطرات میں کمی

کڑی پتہ انسانی جسم کو مختلف قسم کے کینسر سے بچانے میں بھی بہت مفید ہیں۔ اس میں موجود فلیوونائڈز اینٹی کینسر خصوصیات سے بھرپور ہیں۔

ذیابیطس کے مریضوں کیلئے بہترین

کڑی پتے فائبر کی وافر مقدارپائی جاتی ہے، فائبر سے بھرپور غذا ذیابیطس کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہے۔

کڑی پتہ خون میں شکر کی سطح کو منظم کرتے ہوئے ان مریضوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔

پیٹ کے مسائل

کڑی پتوں کو ڈائریا اور قبض جیسے مسائل کو فوری دور کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ ان میں موجود الکلائیڈز جنہیں کاربازول کہا جاتا ہے اسہال پر قابو پانے میں مدد دیتے ہیں۔

اپنی غذا میں کڑی پتے کیسے شامل کریں؟

کڑی پتے کو دالوں میں تڑکا لگانے کے علاوہ اسے اسموتھیز اور کھانوں میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Cancer

صحت

Diabetes

lifestyle

Benefits

healthy lifestyle

health benefits

Foods

Curry Leaves