Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارتی مسلمانوں کو مساجد خالی نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکی

مندر گراکر بنائی گئی کسی بھی مسجد کو برداشت نہیں کیا جائے گا، بی جے پی
شائع 08 جنوری 2024 11:19am

بھارت کی انتہا پسند حکمراں جماعت کے ایک سرکردہ لیڈر نے متنازع زمینوں پر بنی ہوئی مساجد خالی نہ کرنے پر مسلمانوں کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔

بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک کے سابق وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیر لیڈر کے ایس ایشورپا نے مسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ ایسی تمام مساجد خالی کردیں جو مبینہ طور پر مندر توڑ کر بنائی گئی تھیں۔

ایشورپا پہلے بھی متعدد مواقع پر مسلمانوں کو مساجد خالی کرنے کا ”حکم“ دے چکے ہیں۔ اتوار کو بیلاگاوی میں ہندو ورکرز کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ایک بار پھر مسلمانوں کو سنگین نتائج کی دھمکی دی۔

ایشورپا کا کہنا ہے کہ دو اور مقامات کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہاں مندر گراکر مساجد تعمیر کی گئی ہیں۔ کسی کو اس بات میں کوئی شبہ نہیں ہونا چاہیے کہ ہم ان مساجد کی جگہ مندر تعمیر کرکے دم لیں گے۔

بی جے پی لیڈر نے کہا کہ اچھا ہے مسلمان خود ہی وہ دونوں مساجد خالی کردیں۔ بصورتِ دیگر بہت سوں کی ہلاکتوں اور املاک کو پہنچنے والے نقصان سمیت سنگین نتائج کے ہم ذمہ دار نہ ہوں گے۔

گزشتہ دسمبر میں بی جے پی کے فائربرانڈ لیڈر نے ایک اجتماع سے خطاب میں کہا تھا کہ ملک بھر میں ایسی کسی بھی مسجد کو برداشت نہیں کیا جائے گا جو مندر گراکر بنائی گئی ہو۔

BHARTAIYA JANATA PARTY

FIREBRAND LEADER

KARnATAK

VACATING MASJID