Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا

امریکی کرنسی کی قدر میں گراوٹ کا رجحان
اپ ڈیٹ 08 جنوری 2024 04:01pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

مسلسل کمی کے بعد نئے ہفتے کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 39 پیسے کمی ہوئی، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 281 روپے پر ٹریڈ ہوا۔

تاہم دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کمی واقع ہوئی اور ڈالر کا لین دین 281.28 روپے پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ کرنسی مارکیٹ سے وابستہ لوگوں نے آئندہ کچھ عرصے میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی کی پیش گوئی کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔

dollar vs rupee

dollar rates

dollar prices

US Dollars