Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس 65 ہزار کی حد چھو کر واپس

100 انڈیکس 64 ہزار 237 پوائنٹس پر بند
اپ ڈیٹ 08 جنوری 2024 04:03pm

کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت آغاز کے بعد پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 65 ہزار کی حد بحال ہوگئی۔

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز 100 انڈیکس میں 315 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہوا، اور انڈیکس 64 ہزار 800 ہوگیا۔

اس کے بعد دوران کاروبار 100انڈیکس میں 515 پوائنٹس اضافہ ہوا اور کاروبار کے دوران 65 ہزار کی حد بحال ہوگئی۔

تاہم، دن کے اختتام پر 277 پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 64 ہزار 237 پوائنٹس پر بند ہوا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1319 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تھا، تاہم کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 124 پوائنٹس کم ہوکر 64514 پر بند ہوا تھا۔

جمعہ کو 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 63757 رہی۔

100 index

Pakistan Stock Exchange (PSX)