Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلا بحالی درخواست: پی ٹی آئی وکلاء کی سپریم کورٹ رجسٹرار سے ملاقات

پی ٹی آئی وکلاء میں بیرسٹر گوہر اور حامد خان شامل
شائع 08 جنوری 2024 10:15am

پی ٹی آئی وکلاء بلے کے نشان کی بحالی کے لیے دائر درخواست کے حوالے سے سپریم کورٹ رجسٹرار سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وکلاء نے سپریم کورٹ رجسٹرار سے آج ہی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔

سپریم کورٹ رجسٹرار آفس درخواست کو پہلے ہی C.P7/2024 نمبر لگا چکا ہے۔

پی ٹی آئی وکلاء میں بیرسٹر گوہر اورحامد خان شامل ہیں، جنہوں نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو کہا کہ یہ اہم نوعیت کا مقدمہ ہے، اس فوری طور پر سماعت کی جائے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

PTI Lawyers

Election 2024

PTI bat symbol

Election Jan 8 2024