ویوو نے بہترین خصوصیات کے ساتھ ایکس 100 پرو لانچ کردیا، پاکستان میں قیمت کتنی؟
مقبول برانڈ Vivo نے اپنا نیا اسمارٹ فون ایکس 100 پرو لانچ کردیا ہے۔ ایکس 100 سیریز کے تحت لانچ کیے جانے والے اس نئے فون میں جدید ترین فیچرزشامل ہیں۔
ویوو نے نیا فون ’ایکس 100 پرو‘ کے نام سے لانچ کیا ہے جس فن ٹچ او ایس 14 آپریٹنگ سسٹم نصب کیا گیا ہے۔
فون اینڈرائیڈ 14 پر کام کرنے والا ایکس 100 پرو 3 دلکش رنگوں اسٹارٹریل بلو، ایسٹیروائڈ بلیک اور سن سیٹ اورنج میں دستیاب ہوگا۔
اس نئے فون کا پروسیسر ڈائمینسیٹی 9300 اور سی پی یو کور کاؤنٹ 8 کا ہے۔
کمپنی نے ایکس 100 پرو میں 16 جی بی ریم رکھی ہے، روم 512 جی بی ہے اور اس کے علاوہ 16 جی بی ایکسپینڈیبل ریم بھی شامل ہے۔
ایکس 100 پرو کےمیں 5260 ایم اے ایچ اور 5400 ایم اے ایچ کی ڈوئل بیٹری نصب ہے جسے 100 واٹ کے فلیش چارجر اور 50 واٹ کے وائرلیس فلیش چارجر کی سپورٹ حاصل ہے اس کے ایمیولیڈ ڈسپلے کی ریزولوشن 1260x2800 ایف ایچ ڈی ہے۔
ڈسپلے کا ریفریش ریٹ بھی استعمال کے لحاظ سے 0 Hz سے 120 Hz کے درمیان خود بخود سوئچ کر سکتا ہے، جو نہ صرف نیویگیشن ہمواربناتا ہے بلکہ بیٹری کی بچت بھی کرتا ہے۔
ویوو نے نئے فون میں 50 میگا پکسل کے3 کیمرے نصب کیےہیں جبکہ فرنٹ کیمرہ 32 میگا پکسل ہے۔ فرنٹ کیمرہ میں فور کے پورٹریٹ ویڈیو کی سہولت بھی میسرہے۔
اس ڈیوائس کے لیے ایک سال کی مینوفیکچرر وارنٹی اور ان باکس لوازمات کے لیے 6 ماہ کی مینوفیکچرر وارنٹی پیش کی گئی ہے۔
پاکستانی روپوں میں اس موبائل کی قیمت تقریباً 2 لاکھ 25 ہزار روپے ہے۔
Comments are closed on this story.