Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

ٹھٹھہ: مرحوم ٹیچر کی الیکشن میں ڈیوٹی لگ گئی

ٹریننگ سے غیر حاضر رہنے پر اسے شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا
شائع 08 جنوری 2024 12:00am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں ایسے استاد کی بھی الیکشن ڈیوٹی لگائی گئی جو 3 ماہ قبل انتقال کر گیا تھا اور ٹریننگ سے غیر حاضر رہنے پر اسے شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹھٹھہ کے سرکاری پرائمری اسکول جڑیوگڈو کے ٹیچر محمد عمر شیخ کی بھی الیکشن میں ڈیوٹی لگادی گئی۔

حالانکہ محمد شریف 3 ماہ قبل انتقال کر گئے تھے۔ مرحوم ٹیچر کی نا صرف ڈیوٹی لگائی گئی بلکہ الیکشن کے ٹریننگ پروگرام میں شرکت نہ کرنے پر شوکاز بھی جاری کیا گیا۔

مرحوم کی ڈیوٹی لگانے کے علاوہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے کراچی تبادلہ کیے گئے ایک اور سینیئر ٹیچر محمد عمر جوکھیو کو بھی نوٹس جاری کیا۔

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

انتخابات 2024