Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

معلوم نہیں کہ بانی پی ٹی آئی 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہیں یا نہیں، نگراں وزیراعظم

گزشتہ 2 الیکشن میں پی ٹی آئی کو ووٹ دیا لیکن اب نہیں دوں گا، انوارالحق کاکڑ
شائع 07 جنوری 2024 09:47pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ معلوم نہیں کہ بانی پی ٹی آئی 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہیں یا نہیں، پوری پی ٹی آئی سے دشمنی والےسلوک کاحامی نہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت ملک میں بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے، عوام انتخابات میں اپنے نمائندے منتخب کریں گے، ہم تیار ہوں یا نہ ہوں، عوام نے فیصلہ کرنا ہے۔

انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں کہ بانی پی ٹی آئی9 مئی کے واقعات میں ملوث ہیں یا نہیں، 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہئے، پوری پی ٹی آئی سے دشمنی والے سلوک کا حامی نہیں۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ بہت سے لوگ9 مئی کے بعد سےغائب ہیں، ان ملزمان کو سرینڈر کرنا ہو گا، میں گزشتہ 2 الیکشن میں پی ٹی آئی کو ووٹ دیتا رہا لیکن اب نہیں دوں گا۔

anwar ul haq kakar

Caretaker Prime Minister Anwar ul Haq Kakar