Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ن لیگ کا لاہور میں سیٹ ایڈجسمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ، امیدواروں کی ابتدائی فہرست تیار

پارٹی اکثریت نے سیٹ ایڈجسمنٹ کی مخالفت کی
شائع 07 جنوری 2024 06:13pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

مسلم لیگ ن نے لاہور میں سیٹ ایڈجسمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے اور شہر سے اپنے امیدواروں کی ابتدائی فہرست تیار کرلی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے تخت لاہور سے ابتدائی فہرست تیار کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ نے لاہور میں سیٹ ایڈجسمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے، اور پارٹی کی اکثریت نے بھی سیٹ ایڈجسمنٹ کی مخالفت کی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ این اے 130 سے پارٹی قائد نواز شریف الیکشن لڑیں گے، جب کہ مریم نواز کا این اے 120 سے انتخاب لڑنے کی ممکنہ توقع ہے۔

مزید پڑھیں:

ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کی اہم بیٹھک کل لگےگی

مسلم لیگ ن کا پارٹی پر تنقید کرنے والے رہنماؤں کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق این اے117سے سردار ایاز صادق ممکنہ امیدوار ہوں گے، این اے 118 سے حمزہ شہباز اور این اے 119 سے علی پرویز ملک امیدوار ہوں گے۔

PMLN

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

Election Jan 7 2024