پشاور کے الیکشن ٹریبونل میں علی محمد خان سمیت 23 اپیلیں منظور
پشاور ہائیکورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل کے ججز نے 33 اپیلوں پر سماعت کی، جن میں سے 23 اپیلیں منظور کرلی گئیں۔
پشاور میں بھی الیکشن ٹریبونل کی جانب سے اپیلوں پر سماعت کا سلسلہ جاری ہے، اور پشاور ہائیکورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل کے ججز نے آج 33 اپیلوں پر سماعت کی۔
الیکشن ٹربیونل نے تحریک انصاف کے علی محمد خان سمیت 23 اپیلوں کو منظور کرلیا، جب کہ این اے 33 نوشہرہ سے برہان اور پی کے 76 سے شرافت خان کی اپیلیں مسترد کردی گئیں، اور 8 اپیلوں پر سماعت ملتوی کردی گئی۔
اپیلیں منظور ہونے الوں میں پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیرعلی محمد خان، سنیٹر اورنگزیب، ظاہر شاہ طورو اور عبدالشاہد بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:
’اخلاقی پستی نہیں غلط بیانی‘: عمران خان کے کاغذات نامزدگی پرفیصلہ محفوظ
پی ٹی آئی کے 76 فیصد کاغذات منظور کیے، الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ میں جواب
شاہ محمود قریشی کا ٹریبونل کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
Comments are closed on this story.