Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شاہ محمود قریشی کا ٹریبونل کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

ٹریبونل نے شاہ محمود کے زائدالمعیاد اسٹام جمع کروانے پر اپیل مسترد کی تھی
شائع 07 جنوری 2024 05:03pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے الیکشن ٹریبونل سے نا اہلی کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ کے لارجر بینچ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تحریک انصاف کے سابق وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے ملتان سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے تھے، جس کے بعد وہ الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دے دیے گئے۔ تاہم اب انہوں نے ٹریبونل کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ کے لارجر بینچ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کے وکلا نےٹریبونل کے فیصلے کو چیلنج کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی نے این اے 150، 151 اور پی پی 218 اور 219 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، اور ٹریبونل نے ان کے زائدالمعیاد اسٹام جمع کروانے پر اپیل مسترد کی تھی۔

مزید پڑھیں:

شاہ محمود قریشی الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار

اسد قیصر، زرتاج گل، دستی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے کاغذات منظور، قریشی نااہل قرار

توہین الیکشن کمیشن کیس: بانی پی ٹی آئی کی کمیشن ارکان کو سنگین دھمکیاں

ایپلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس محمد سرفراز ڈوگر نے فیصلہ سنایا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی بیان حلفی پر اصل دستخط نہ ہونے کے باعث مسترد کردیے گئے ہیں۔

pti

Shah Mehmood Qureshi

Election 2024

nomination papers reject

Election Jan 7 2024