Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی ریاست اترا کھنڈ میں شیروں کی تعداد میں 314 فیصد اضافہ

قدرتی ٹھکانوں کی کمی کے باعث "بنگال ٹائیگرز" کے حملوں میں ہلاک و زخمی ہونے والوں کی تعداد بھی بڑھی ہے
شائع 07 جنوری 2024 01:34pm

بھارت کی ریاست اترا کھنڈ میں شیروں (بنگال ٹائیگرز) کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ 2006 سے 2022 کے دوران اترا کھنڈ کے جنگلات میں شیروں کی تعداد 314 فیصد بڑھی ہے۔

اترا کھنڈ کے چیف وائلڈ لائف وارڈن سمیر سنہا نے بتایا کہ اترا کھنڈ کے جنگلات دنیا بھر میں شیروں کی گنجان ترین آبادی والے علاقوں میں سے ہیں۔ 2006 میں یہاں 178 شیر تھے۔ اب شیرو کی تعداد 560 ہوچکی ہے۔

اترا کھنڈ میں شیروں کے حملوں میں ہلاک و زخمی ہونے والوں کی تعداد بھی بڑھی ہے۔ 2021 میں 2، 2022 میں 16 اور 2023 میں 17 افراد ہلاک ہوئے۔ اس مدت کے دوران شیروں کے حملوں میں 27 افراد زخمی ہوئے۔

india

Uttarakhand

BENGAL TIGERS

NATURAL HABITATS