Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

مشترکہ مشقوں کیلئے امارات کی بری فوج کا دستہ بھارت پہنچ گیا

مشقیں 17 جنوری کو مکمل ہوں گی، دونوں ملک نے 2017 میں جامع دفاعی معاہدہ کیا تھا
اپ ڈیٹ 07 جنوری 2024 11:09pm

متحدہ عرب امارات کا 45 رکنی فوجی دستہ پندرہ روزہ مشترکہ مشقوں کے لیے بھارت میں ہے۔ 2017 کے جامع دفاعی معاہدے کے بعد یہ دونوں ملکوں کی بری افواج کی پہلی مشترکہ مشقیں ہیں۔

بھارت کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ ان مشترکہ مشقوں کا بنیادی مقصد امن قائم کرنے کے بین الاقوامی مشنز کے دوران مل کر کام کرنے کی صلاحیت کو پروان چڑھانا ہے۔

مشترکہ مشقوں کے لیے بھارت پہنچنے والے امارات کے فوجی دستے کا تعلق زاید فرسٹ بریگیڈ سے ہے۔

بھارت اور متحدہ عرب امارات کی مشترکہ فوجی مشقوں کو ”ڈیزرٹ سائیکلون“ کا نام دیا گیا ہے۔

مشترکہ مشقوں میں حصہ لینے والے بھارتی فوجیوں کا تعلق میکینائزڈ انفینٹری رجمنٹ کی ایک بٹالین سے ہے۔

دو ہفتوں کی یہ مشقیں پاکستان سے ملحق مغربی ریاست راجستھان کے علاقے مہاجن میں ہو رہی ہیں اور 15 جنوری کو مکمل ہوں گی۔ بھارت اور متحدہ عرب امارات نے 2017 میں جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

متحدہ عرب امارات میں بھارت کے سفیر سنجے سدھیر نے روزنامہ عرب نیوز کو بتایا کہ اب تک بھارت اور یو اے ای کی بحریہ اور فضائیہ نے مشترکہ مشقیں کی ہیں۔ اب بڑی افواج کے درمیان بھی اشتراکِ عمل ہو رہا ہے۔

بھارتی سفیر نے مزید کہا کہ خلیجِ فارس کے خطے میں یو اے ای چند برسوں میں بھارت کا بڑا تجارتی اور اسٹریٹجک پارٹنر بن کر ابھرا ہے۔ اس دوستی سے خطے کے دیگر ممالک کو بھی بھارت سے قریب اور ہم آہنگ ہونے کی تحریک مل رہی ہے۔

INDIA AND UAE

STRATEGIC COOPERATION

ARMIES

RAJSTHAN

COMPREHENSIVE STRATEGIC PARTNERSHIP