Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عینا آصف کی اداکاری سے کمائی دولت کون سنبھال رہا ہے؟ حیرت انگیز انکشاف

عینا آصف کی بہن کا رشتہ کیسے آیا؟
اپ ڈیٹ 08 جنوری 2024 08:21am

حال ہی میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی چائلڈ آرٹسٹ عینا آصف نے اپنی کمائی کے حوالے سے حیرت انگیز انکشاف کیا ہے۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ عینا آصف سے سوال کیا گیا کہ آپ کا کرئیر اس وقت عروج پر ہے تو شوبز سے ہونے والی آمدن کا حساب کتاب کون رکھتا ہے؟

جس پر انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ میری کمائی کا حساب بڑی بہن رکھتی ہے اور مجھے پیسوں کی ضرورت ہو تو بھی میں اس سے ہی مانگتی ہوں۔

خوبصورت ڈرامہ مائی ری کا بدترین اختتام

عینا آصف نے کہا کہ ان کی بہن سختی کرتی ہے اور انہیں فضول پیسے خرچ نہیں کرنے دیتی۔

تاہم، عینا کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی بہن کی یہ بات اچھی لگتی ہے کیونکہ وہ ان کے محنت سے کمائے ہوئے پیسوں کو انویسٹ کر رہی ہے تاکہ مستقبل میں ان کے ہی کام آسکیں۔

انٹرویو کے آخر میں انہوں نے واضح کیا کہ اس قدر مشہور ہونے کے بعد بھی اب تک ان کیلئے کوئی رشتہ نہیں آیا، لیکن انہیں دیکھ کر بیرونِ ملک سے بڑی بہن کیلئے رشتہ ضرور آگیا۔

Pakistani Actress

aina asif

Child Actress