Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پانچ سالہ بچی کی ہوش میں کامیاب دماغی سرجری، نیا ریکارڈ قائم

نیورو سرجن کی ایک ٹیم نے کامیابی سے دماغی ٹیومر نکالا، اس دوران بچی مکمل طور پر ہوش میں رہی
شائع 07 جنوری 2024 10:17am

بھارت میں ڈاکٹروں نے پانچ سالہ بچی کو ہوش میں رکھتے ہوئے اس کے دماغ کا آپریشن کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے کے ڈاکٹروں نے ایک پانچ سالہ بچی کے دماغ میں موجود ٹیومر کا کامیاب آپریشن کیا۔

ڈاکٹروں نے یہ آپریشن بچی کو ہوش میں رکھتے ہوئے کیا دعویٰ کیا کہ یہ بچی اس طرح کے طریقہ کار سے گزرنے والی دنیا کی سب سے کم عمر مریض ہے۔

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمز) کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ 4 جنوری کو بائیں پیرسیلوین انٹرا ایکسیل برین ٹیومر کے لیے ”ویک کرینیوٹومی“ (ہوش میں پرسکون رکھنے کی تکنیک) سرجری کی گئی۔

بیان میں کہا گیا کہ بچی کو دورے پڑتے تھے، اس کے دماغ کا ایم آر آئی کیا گیا جس میں اس کے دماغ کے بائیں جانب بولنے اور زبان کے دماغی حصے سے متصل ٹیومر ظاہر ہوا۔

بیان کے مطابق یہ سرجری تین گھنٹے تک جاری رہی، جس میں نیورو اینستھیٹسٹس کے ذریعے بچی کو لوکل اینستھیزیا دینے میں لگنے والا وقت بھی شامل ہے۔

کیا واقعی خواتین کا دماغ مردوں سے مختلف ہوتا ہے

ٹیومر کو نیورو سرجن کی ایک ٹیم نے کامیابی سے نکالا اور اس دوران بچی مکمل طور پر ہوش میں رہی۔

بیان میں بتایا گیا کہ ’ٹیکنالوجیکل ملحقات جیسے پری آپریٹو فنکشنل ایم آر آئی برین، انٹراپریٹو الٹراسونوگرافی، نیورون نیویگیشن کو ریسیکشن کے دوران ٹیومر کو درست طریقے سے لوکلائز کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا، جبکہ فعال دماغی حصوں کی میپنگ جاگنے کے حالات میں کی جا رہی تھی۔ آئس کولڈ نمکین کا استعمال دماغی سطح کے لیے کیا گیا تاکہ طریقہ کار کے دوران کسی بھی دوروں کو روکا جا سکے‘۔

ایمز کا کہنا ہے کہ ’بچی ٹھیک ہے اور اسے پیر کو گھر بھیج دیا جائے گا۔‘

سرجری کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کرنے سے پہلے ٹیم کے ارکان، مریض کے اہل خانہ اور بچی کے درمیان ایک طویل بحث ہوئی، جس میں طریقہ کار کے مراحل پر طویل مشاورت کی گئی۔

غیراخلاقی فلموں سے دماغ کو کتنا نقصان پہنچتا ہے؟

بچی کو عام اشیاء، عام جانور دکھائے گئے اور سرجری سے پہلے زبان اور سینسری موٹر کی تشخیص کے لیے کچھ کام دیے گئے، جنہیں جراحی کے طریقہ کار کے دوران بھی دہرایا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ وہ پہلی جماعت کی طالبہ ہے اور سرجری کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر کو پہچان رہی تھی۔

New Record

Brain Surgery

Brain Tumor

awake craniotomy