Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

علی محمد خان سمیت اہم پی ٹی آئی رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی منظور، صنم جاوید کی اپیل خارج

این اے 122 سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوگی
اپ ڈیٹ 07 جنوری 2024 01:24pm

لاہور ہائیکورٹ کے ایپلیٹ ٹریبیونلز میں آج اہم اپیلوں کی سماعت ہو گی، جن میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔

آئندہ عام انتخابات کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد اور منظوری ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

سابق سپیکر اسد قیصر، زرتاج گل، جمشید دستی، سابق صوبائی وزیر تیمورسلیم جھگڑا، ارباب شیر علی اور یوسف خان دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی اپیلیں منظورہوچکی ہیں، جبکہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار پائے ہیں۔

آج ایپلٹ ٹریبونل میں ہونے والی سماعت اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

آج ہونے والی سماعت میں ایپلیٹ ٹربیونل لاہور نے صنم جاوید خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے پر ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے این اے 119، 120 اور پی پی 150 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔

ان کے کاغذات پر اعتراض اٹھایا گیا تھا کہ صنم جاوید نے دستخط 21 دسمبر کو کیے جبکہ ریٹرننگ افسر کے سامنے 22 دسمبر کو کاغذات جمع کروائے گئے، صنم جاوید نے کاغذات نامزدگی میں جوائنٹ اکاؤنٹ ظاہر کیا، جبکہ کاغذات میں سنگل اکاؤنٹ ظاہر کیا جانا چاہیے۔

ٹریبونل نے پی ٹی آئی امیدوار سلیم مہر کے حلقہ این اے 177 اور 132 سے کاغذات منظور کرتے ہوئے کہا کہ ریٹرننگ افسر کی بدنیتی ظاہر ہو رہی ہے۔

الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشنز کی ابتدائی فہرستیں جاری کردیں

این اے 122 سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوگی۔

تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر بھی سماعت ہوئی۔

ایپلیٹ ٹریبونل نے میاں اسلم اقبال اور میاں محمد اظہر کے پی پی 171 سے کاغذات منظور کر لیے۔

پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز کے کاغذات نامزدگی پی پی 155 سے منظور کرلیے گئے۔

این اے 130 لاہور سے یاسمین راشد اور این اے 119 لاہور سے میاں عباد فاروق کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر بھی آج سماعت ہوگی۔

میاں اظہر کے ساتھ عمار علی جان کے پی پی 160 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے تھے، جن کے خلاف اپیل بھی سماعت کے لیے مقرر ہے۔

پشاور میں 23 اپیلیں منظور

پشاورکے الیکشن ٹریبونل میں آج 33 اپیلوں پر سماعت ہوئی، جن میں سے سے الیکشن ٹربیونل نے 23 اپیلیں منظور کرلیں اور آٹھ پر سماعت ملتوی کردی گئی۔

الیکشن ٹریبونل نے این اے 23 سے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کے کاغذات منظور کرلیے۔

ٹریبونل نے سینیٹر اورنگزیب اور ظاہر شاہ طور سمیت 23 امیدواروں کی اپیل منظور کرلی۔

Lahore High Court

nomination papers

Election 2024

Nomination Papers Challenged

nomination papers reject

Apelet tribunal

Election Jan 7 2024