Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سڈنی میں 21 روزہ سالانہ میلہ شروع، لاکھوں افراد کی شرکت متوقع

ڈرامے بھی پیش کیے جائیں گے اور کنسرٹ بھی ہوں گے، دنیا بھر سے فنکاروں کی آمد ہوئی ہے
شائع 07 جنوری 2024 08:42am

آسٹریلیا کے دوسرے بڑے شہر سڈنی میں اکیس روزہ سالانہ میلہ شروع ہوگیا ہے۔ یہ میلہ نصف صدی سے متواتر منعقد کیا جارہا ہے۔ اب اس میلے کو شہر کی ایک نمایاں خصوصیت اور شناخت کا درجہ حاصل ہوگیا ہے۔

سڈنی فیسٹیول میں ڈرامے بھی پیش کیے جاتے ہیں اور کنسرٹ بھی ہوتے ہیں۔ دنیا بھر سے فنکار جمع ہوتے ہیں اور اپنے اپنے فن کی داد پاتے ہیں۔ منظوم ڈرامے اس سالانہ میلے کی نمایاں ترین خصوصیت شمار ہوتے ہیں۔ آسٹریلیا کے قدیم باشندوں کی موسیقی بھی اس میلے کے ذریعے دنیا کے سامنے نمایاں طور پر لائی جاتی ہے۔

آسٹریلیا میں ہر سال لاکھوں افراد تعطیلات کے دوران دور افتادہ مقامات کا رخ کرتے ہیں۔ سڈنی کی انتظامیہ چاہتی تھی کہ شہر کے لوگ تعطیلات کے دوران شہر ہی میں رہیں، کہیں نہ جائیں۔ اس کا یہ حل نکالا گیا کہ اکیس روزہ شاندار میلے کا انعقاد جائے تاکہ مقامی اور آسٹریلیا کے دیگر شہروں کے لوگ اس کی رونقوں سے بھرپور محظوظ ہوں اور کہیں نہ جائیں۔

گزشتہ برس اس میلے میں 4 لاکھ 20 ہزار افراد نے شرکت کی تھی۔ اس بار بھی اِتنے ہی یا اِس سے تھوڑے زیادہ لوگوں کی شرکت متوقع ہ

اب کے سڈنی فیسٹیول کی مرکزی تھیم ہے سمندر۔ ایک بڑا ڈراما سڈنی کی بندر گاہ پر موجود ایک پرانے جہاز پر پیش کیا جانے والا ہے۔ اس میلے میں مقامی فنکاروں کو بھی فن کا مظاہرہ کرنے کا بھرپور موقع دیا جاتا ہے۔ مقصود یہ ہے کہ علم و فن کی ترقی میں میلے کو کچھ نہ کچھ کردار ادا کرنے کا موقع ملے۔

SYDNEY FESTIVAL

ARTISTS

PLAYS

CONCERTS