Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سردی اتنی کہ اُبلتا ہوا پانی بھی جمنے لگا

درجہ حرارت منفی 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا
شائع 07 جنوری 2024 12:16am
فوٹو ــ روئٹرز
فوٹو ــ روئٹرز

فن لینڈ کی شدید سردی نے ہوا میں پھینکا جانے والا اُبلتا ہوا پانی بھی منجمد کر دیا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق فن لینڈ میں ان دنوں شدید سردی کا راج ہے اور سیاح برفانی موسم سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

جنوبی فن لینڈ سے تعلق رکھنے والے 49 سالہ سیلز مینیجر لوری انتامو اپنے دوستوں کے ساتھ فن لینڈ لیپ لینڈ میں چھٹیاں منانے گئے، اس وقت وہاں کا درجہ حرارت منفی 30 ڈگری سینٹی گریڈ (منفی 22 ڈگری فارن ہائیٹ) تک گر گیا۔

سیاح برف پوش وادیوں کا رُخ کرکے خوب ہلہ گلہ کرنے کے ساتھ نت نئے تجربات بھی کررہےہیں۔

روئٹرز کے مطابق فن لینڈ میں رواں ہفتے ریکارڈ کم درجہ حرارت کی وجہ سے آرکٹک کے دورے پر جانے والے سیاح نے ایک ایسا تجربہ کیا، جس نے اسے طویل عرصے سے الجھن میں ڈال رکھا تھا۔

سیاح نے گھر سے باہر کھلی فضا میں شدید سردی ہونے پر اُبلتا ہوا پانی فضا میں پھینکا اور اسے برفانی دھول کے بادل میں تبدیل ہوتے دیکھا۔ سیاحوں کا کہنا تھا کہ اتنی سردی انھوں نے اس سے قبل نہیں دیکھی۔

لوری انتامو نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ ”میں نے سوشل میڈیا پر اس سے متعلق ویڈیوز دیکھی تھیں کہ اس کا مظاہرہ کرنا ممکن ہے لیکن کبھی بھی اسے منفی 30 ڈگری یا اس سے زیادہ درجہ حرارت پر آزمانے کے لیے مناسب ٹھنڈ نہیں ملی۔“

سیاح کے مطابق انہوں نے ”اپنے کیبن میں پانی ابال لیا، جلدی سے اسے باہر لائے اور اسے اپنے سر کے اوپر فضا میں پھینک دیا، جس کے بعد پانی فوری طور پر برفیلے بادل میں تبدیل ہوکر بہہ گیا۔“

snowfall

Finland

Cold Wave

SNOWSTORM