روس کا یوکرین میں میزائل حملہ، بچوں سمیت 11 افراد ہلاک
یوکرین کے مشرقی علاقوں میں روسی میزائل حملے کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت 11 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی میزائل حملے میں یوکرینی شہر پوکرو وسک اور اس کے آس پاس کے علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔
علاقائی گورنر ودیم فلاشکن نے ٹیلی گرام پر پوسٹ کیا کہ ”دشمن شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، زیادہ سے زیادہ مصیبتیں لانے کی کوشش کر رہا ہے“۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے ویڈیو خطاب میں کہا کہ روسی افواج نے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔
زیلنسکی نے مزید کہا کہ روس کو ہمیشہ اس طرح کے حملوں کے نتائج کا احساس کرنا چاہیے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل روس اور یوکرین نے متحدہ عرب امارات کی وساطت سے سیکڑوں جنگی قیدیوں کا تبادلہ کیا تھا۔
یوکرین نے 248 روسی جنگی قیدی رہا کیے جن کے بدلے روس نے یوکرین کے 230 جنگی قیدی متعلقہ حکام کے حوالے کیے۔
جنگی قیدیوں کا یہ تبادلہ ایسے وقت کیا گیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے مختلف محاذوں پر شدید لڑائی ہو رہی ہے۔
Comments are closed on this story.