Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

موسمِ سرما میں کمزور اور خشک بالوں کیلئے دہی آزمائیں

یہ ہیئر ماسک بالوں کی صحت کو بہتر بناتے ہوئے انہیں تازگی بخشے گا
اپ ڈیٹ 10 جنوری 2024 12:59pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

موسمِ سرما میں بالوں کا جھڑنا عام ہے لیکن اگر بالوں کی صحیح طریقے سے دیکھ بھال کی جائے تو بالوں کے مسائل سے بچا جاسکتا ہے۔

دہی کو بالوں کی نشونما کیلئے ایک قدیم زمانے سے ہی استعمال کیا جارہا ہے۔ یہ ڈیری پروڈکٹ دودھ کے فرمنٹیشن کے بعد تیار کی جاتی ہے۔

دہی نہ صرف بالوں کو صحت مند رکھتا ہے بلکہ انہیں ٹوٹنے سے بھی بچاتا ہے۔ یہ بالوں کی نمی کو بحال کرتے ہوئے انہیں خشک ہونے سے بھی بچاتا ہے۔

دہی میں وٹامن بی 5 کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور اس میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات بھی وافر مقدار میں پائی جاتی ہیں۔

موسمِ سرما میں دہی اور زیتون کے تیل سے بنا یہ جادوئی ماسک بالوں کے مسائل کو باآسانی دور کرسکتا ہے۔

اس کیلئے 1 کپ دہی میں 1 کھانے کا چمچ زیتون کا تیل ملائیں، چند قطرے لیموں کے رس کے بھی شامل کرلیں۔

اب اس ہیئر ماسک کو 20 منٹ کیلئے اسکیلپ اور بالوں پر لگائیں۔

اس کے بعد اپنے بالوں کو ٹھنڈے یا نارمل پانی سے دھولیں۔ اس ہیئر ماسک کو ہفتے میں کم از کم 1 بار لازمی لگائیں۔

Women

lifestyle

Winter Season

Winters

Beauty Tips

yogurt

haircare

Olive OIl

beauty care

Hair Mask

Dry Hairs