Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ ن لیگ کیلئے درد سر بن گیا

پارٹی قائدین ٹکٹ حاصل نہ کرسکنے والے رہنماؤں کو کول ڈاؤن کر رہے ہیں، ذرائع
اپ ڈیٹ 06 جنوری 2024 05:23pm

ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لیے درد سر بن گیا، شارٹ لسٹنگ ہونے کے باوجود پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں ٹکٹ کے امیدواروں کا اعلان نہ ہوسکا۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کی جانب سے ناموں کی شارٹ لسٹنگ کے باوجود پنجاب، سندھ اور کے پی کے میں پارٹی ٹکٹوں کے لیے حتمی اُمیدواروں کا فیصلہ نہیں سکا۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کے اعلان میں تاخیر کی وجہ سے امیدواروں میں بے چینی پھیل رہی ہے۔

پارٹی قائد نوازشریف کی زیر صدارت آج جاتی امرا میں اعلی قیادت کے پانچویں اجلاس میں بھی ٹکٹوں کی تقسیم پر حتمی فیصلہ نہ ہو سکا، اجلاس میں پارٹی صدر شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز سمیت اہم راہنما شریک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قائدین ٹکٹ حاصل نہ کرسکنے والے امیدواروں کو اعتماد میں لے کر ہی ٹکٹوں کے لیے اہل قرار دیے جانے والے امیدواروں کا اعلان کریں گے۔

ٹکٹ سےمحروم امیدواروں کو دیگر جگہوں پر ایڈجسٹ کرنے کی بھی کوشش بھی کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں

نواز شریف کے الیکشن کے راستے صاف کردیئے گئے ہیں، سابق رہنما ن لیگ

پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی نے الیکشن التوا مسترد کردیا

پارٹی کی جانب سے ابھی تک صرف صوبہ بلوچستان سے ہی امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔

PMLN

Distribution of party tickets

Election 2024

Election Jan 6 2024