Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

انسٹاگرام کے اس نئے وائرل ٹرینڈ سے ہوشیار رہیں

ہرنئے ٹرینڈ میں شامل ہونا ہیکرز کو دعوت دینے کے مترادف ہے، سائبر اوراسٹریٹیجک رسک تجزیہ کارکا انتباہ
شائع 06 جنوری 2024 03:26pm

انسٹا گرام استعمال کرنے کے انتہائی شوقین افراد یہ جان لیں کہ ہرنئے ٹرینڈ میں شامل ہونا ہیکرز کو دعوت دینے کے مترادف ہوسکتاہے ، اس لیے محتاط رہیں۔

ڈیجیٹل دورمی نِت نئے ٹرینڈزایک عام سی بات ہے لیکن ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ کے اس نئے ٹرینڈ #gettoknowme کو لیکر سیکیورٹی ماہرین نے صارفین کو خبردار کیا ہے۔

میٹا کے اس ذیلی پلیٹ فارم پروائرل ٹرینڈ میں صارفین سے ان کی عُمر، وزن، قد تاریخِ پیدائش سمیت پسندیدہ ڈشز جیسے 11 سوالات کے جوابات پوچھے گئے ہیں جس کے دھڑا دھڑ جوابات بھی دیے جارہے ہیں۔

اس ٹرینٖڈ کو صرف ایک تفریحی سرگرمی سمجھنے والوں کے لیے سیکیورٹی ماہرین کی جانب سے انتباہ جاری کیا گیا ہے کہ یہ ہیکرز کے لیے کارروائی کرنے کا بھرپور موقع ثابت ہوسکتا ہے۔

سائبر اوراسٹریٹیجک رسک تجزیہ کار ایلیانا شلوہ نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پرشیئر کی گئی ویڈیو میں فالوورز کو اس حوالے سے متنبہ کرتے ہوئے شیئرکی گئی ویڈیوز اور تصاویرفوری ڈیلیٹ کرنے کا کہا ہے۔

ایلیانا کے مطابق وہ جھوٹ نہیں بولیں گی کہ وہ بھی اس ٹرینٖڈ کے جھانسے میں آتے آتے رہ گئیں کیونکہ انہوں نے بھی سوالات کے جوابات دینا شروع کر دیے تھے تاہم اس دوران انہیں احساس ہوا کہ کچھ سوالات نجی نوعیت کے ہیں اور ان کی سیکیورٹی سے متعلق ہیں۔

اسی خیال کے تحت ایلیانا شلوہ نے ٹک ٹاک پر تنبیہی پوسٹ کرتے ہوئے مفاد عامہ میں پیغام جاری کیا کہ اس وائرل ٹرینڈ کے تحت سوالات کے جوابات دینے والے محتاط رہیں کیونکہ سائبرکرائم میں ملوث افراد کے لیے اس سے فائدہ اٹھانا کوئی مشکل کام نہیں۔

تاہم صارفین کی بڑی تعداد نے ٹک ٹاکرکے اس خیال سے اتفاق نہیں کیا۔

Instagram

viral trend