Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی نرس نے دوا کی جگہ گندا پانی دے کر 10 مریض مار ڈالے

اوریگن میں میڈفرڈ کے اسپتال کی سابق ملازمہ پر دوائیں چرانے کا الزام تھا، اموات ایک سال کے دوران واقع ہوئیں
شائع 06 جنوری 2024 01:46pm

امریکہ میں ایک نرس نے نس میں لگائی جانے والی ڈرپ کے مواد کی جگہ گندا پانی دے کر 10 مریضوں کو مار ڈالا۔

ریاست اوریگن کے علاقے میڈفرڈ میں ایسنٹے روگ ریجنل میڈیکل سینٹر کی ایک نرس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس نے مختلف اوقات میں دوائیں چرانے کے بعد مریضوں مضر پانی دے دیا۔

نیو یارک پوسٹ نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ نرس نے بظاہر یہ کام دانستہ کیا۔ اسپتال کی انتظامیہ نے دوائوں کی چوری سے متعلق رپورٹ درج کرائی تھی۔

گزشتہ ماہ کے اوائل میں درج کرائی جانے والی رپورٹ میں خیال ظاہر کیا گیا تھا کہ ایک سابق ملازمہ نے دوائیں چرائی ہیں۔ اسپتال کے ذرائع نے انفیکشن کے نتیجے میں 8 تا 10 اموات کی نشاندہی کی تھی۔

دی روگ ویلی ٹائمز کے مطابق اسپتال کی دوائیں چرانے کے بعد متبادل کے طور پر گندا پانی دیا جاتا رہا۔ یہ تمام اموات کم و بیش ایک سال کے دوران ہوئیں۔ گزشتہ موسمِ خزاں سے متعدد مریضوں کی حالت بگڑنے لگی تھی.

اسپتال کی انتطامیہ نے دوا کی جگہ گندا پانی پینے سے مرنے والے 36 سالہ سیمیوئل ایلیسن اور 74 سالہ بیری سیمسٹن کے اہل خانہ کو بتایا کہ یہ اموات دوا کی جگہ گندا پانی دیے جانے پر ہونے والے انفیکشن سے واقع ہوئیں۔

دی اوریگن ہیلتھ اتھارٹی نے اس معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ دوسری بہت سی اموات کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔

US NURSE

INFECTION DEATHS

OREGON

MEDFORD

NEGLECT