پی ٹی آئی رہنما فیصل امین گنڈہ پور طویل روپوشی کے بعد منظر عام پر آگئے
سابق وزیر بلدیات فیصل امین گنڈہ پور طویل روپوشی کے بعد منظر عام پر آگئے۔
فیصل امین گنڈہ پور کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ چند روز میں بھرپور قوت کے ساتھ الیکشن مہم شروع کرنے والے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کچھ رہنماؤں کے جانے سے پارٹی کمزور نہیں ہوئی، عوامی قوت ہمارے پاس ہے۔
انہوں نے بتایا کہ علی امین گنڈہ پور این اے 44 اور پی کے 113 پر الیکشن لڑیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم گھبرانے والے نہیں ہیں، مقابلہ کے لئے تیار ہیں۔
سینیٹ قرارداد کے دوران کورم کی نشاندہی نہ کرنے پر پی ٹی آئی سینیٹر کو نوٹس جاری
فیصل امین گنڈہ پور نے کہا کہ بھٹو کو انصاف دلانے کی بات ہورہی ہے مگر زندہ انصاف کے منتظر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈہ پور کے اوپر 100 سے زائد جعلی مقدمات بنائے جا چکے ہیں۔
انہوں نے سوال کیا کہ علی امین گنڈہ پور کو حفاظتی ضمانت مل چکی تھی پھر ان کے کاغذات نامزدگی کیسے مسترد ہوئے؟
Comments are closed on this story.