Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

شاہ محمود قریشی الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار

شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے
اپ ڈیٹ 06 جنوری 2024 01:11pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔

ایپلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس محمد سرفراز ڈوگر نے فیصلہ سنایا جس میں کہا گیا کہ شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی بیان حلفی پر اصل دستخط نہ ہونے کے باعث مسترد کردیے گئے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے این اے 150، 151 اور پی پی 218 اور 219 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

خیال رہے کہ شاہ محمود قریشی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 214 عمر کوٹ سے کاغذات نامزدگی منظور کیے جاچکے ہیں۔

زین اور مہربانو قریشی کے کاغذات منظور

اپلیٹ ٹربیونل ملتان نے شاہ محمود قریشی کے بچوں زین اور مہر بانو قریشی کے این اے 150 اور 151 سے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے ہیں۔

زین قریشی کے بھی شاہ محمود کی طرح این اے 214 سے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں۔

Shah Mehmood Qureshi

Election 2024

nomination papers reject

Election Jan 6 2024