Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ادرک فوری چھیلنے کا آسان ترین طریقہ

خواتین آسان تجویز پر عمل سے ادرک کو لمبے عرصے تک محفوظ بھی رکھ سکتی ہیں
شائع 06 جنوری 2024 12:41pm
تصویر: این ڈی ٹی وی فوڈ
تصویر: این ڈی ٹی وی فوڈ

ادرک کو نہ صرف کھانوں بلکہ غذائیت کی وجہ سے مشروبات میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ لیکن اسے کاٹنا خواتین کیلئے کسی امتحان سے کم نہیں ہوتا۔

ادرک کو نہ صرف کاٹنے کا عمل مشکل ہوتا ہے بلکہ اس کا چھلکا اتارنا بھی پہاڑ جیسا کام سمجھا جاتا ہے۔

خواتین ادرک کوفریج میں کسی زپ لاک بیگ میں رکھنا یقینی بنائیں تو یہ طریقہ ادرک کو لمبے عرصے تک تازہ رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

ادرک کے چھلکے کو آسانی سے اتارنے کیلئے خواتین ذیل میں موجود طریقہ اپنا سکتی ہیں۔

ادرک کو فریج سے باہر نکالنے کے بعد اسے چھلکا اتارے بغیر ٹکڑوں میں کاٹ لیں، اس کے بعد اسے گرم پانی سے دھولیں۔

اس کے بعد ایک چمچ یا چُھری لیں اور ایک ایک ٹکڑے کو ان کا استعمال کرتے ہوئے کُھرچیں۔

ادرک کے چھلکے کو مکمل طور پر ہٹانے تک کُھرچنا جاری رکھیں۔ اس طریقے کی مدد سے آپ ادرک کے چھلکے کو باآسانی ہٹا سکتے ہیں۔

Women

lifestyle

Cooking

kitchen

kitchen hacks

Hacks

tips

ginger

Foods

Cutting