سانحہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کے تعین کیلئے کابینہ کمیٹی قائم
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ہدایت پر سانحہ نو مئی متعلق کابینہ کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔جو اس سانحے کے ماسٹر مائنڈ کا پتہ چلائے گی۔
ماضی میں پی ڈی ایم کے حلقے پی ٹی ائی کو اس واقعے کا ذمہ دار قرار دیتے رہے ہیں جبکہ عمران خان کا موقف ہے کہ نو مئی فالس فلیگ اپریشن تھا۔
کابینہ ڈویژن نے کابینہ کمیٹی کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق کمیٹی کی سربراہی نگراں وفاقی وزیرِ قانون احمد عرفان کریں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی ممبران میں داخلہ، اطلاعات اور انسانی حقوق کے وزراء بھی شامل ہیں۔ کسی بھی مسئلے کے حل کے لیے نیا رکن بھی کمیٹی میں شامل کیا جا سکے گا۔
جیل میں بیٹھا شخص فیصلہ نہیں کرپارہا کہ امریکا کا گلا پکڑنا ہے یا پیر، مرتضیٰ سولنگی
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی 9 مئی واقعات میں ملوث افراد، منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کی شناخت کرے گی، ثبوت جمع کرے گی، ذمہ داران کا تعین کرے گی اور اس میں ملوث ہونے کی وجوہات کا جائزہ لے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی 9 مئی واقعات کےفوری، دیرپا اثرات پر رپورٹ مرتب کرےگی اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے تجاویز مرتب کرے گی۔
علاوہ ازیں کمیٹی کے ٹی او آرز میں موجودہ قانونی ڈھانچے کے استحکام کے لیے تجاویز کی تیاری بھی شامل ہے۔
کمیٹی 14 روز میں اپنی تجاویز سمیت رپورٹ کابینہ کو پیش کرے گی۔
Comments are closed on this story.