Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہانیہ عامر نے ساتھی چُن لیا؟ وائرل ویڈیو اور کیپشن نے طوفان اٹھا دیا

تصاویر میں موجود نامعلوم شخص کو اداکارہ کا ہاتھ اور چہرے کو چھوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے
اپ ڈیٹ 06 جنوری 2024 02:47pm
تصویر: ہانیہ عامر/انسٹاگرام
تصویر: ہانیہ عامر/انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر اکثرو بیشتر سرخیوں میں رہتی ہیں، اداکارہ کی ایک تازہ ترین سوشل میڈیا پوسٹ نے ایک بار پھر اُن کا نام خبروں میں نمایاں کردیا ہے۔

ہانیہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر پوسٹ میں اپنی تصاویر و ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

تصاویر و ویڈیوز دراصل پاکستانی اداکارہ کے شمالی علاقہ جات کے دورے سے ہیں جس میں اداکارہ کو موسم کا لطف اٹھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اسی پوسٹ میں ہانیہ عامر نے سب کو حیران اور دنگ کرنے والی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں ان کے ساتھ ایک شخص بھی موجود ہے جس کا چہرہ واضح نہیں ہے۔

شیئر کی جانے والی تصاویرمیں نامعلوم شخص کو کبھی اداکارہ کا ہاتھ تو کبھی چہرے کو چھوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ہانیہ عامر نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے معنی خیز کیپشن میں لکھا، ’دیکھو میرا دماغ دھندلا ہے، تو کٹی ڈور، ہے لونڈا کریزی، گمراہ ہوں، تیری آنکھوں کا خمار‘۔

اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے تبصروں کا طوفان اُمڈ آیا۔ صارفین اس نامعلوم شخص سے متعلق جاننے کیلئے خاصا بے چین ہیں۔

کئی سوشل میڈیا صارفین نے اپنے تبصروں میں جہاں اس شخص سے متعلق سوال کیا تو وہیں اس شخص کو خوش قسمت بھی کہا۔

Instagram

Viral Video

Hania Aamir

Pakistani Actress

lifestyle

شخصیات

Viral post

Social media reaction

showbiz celebrities

Viral Pictures

Instagram Post