Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عامر خان کے داماد کی شارٹس میں بارات لانے کی وجہ سامنے آگئی

شادی کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی تھی
شائع 06 جنوری 2024 10:52am
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

بالی ووڈ اداکار عامر خان کی بیٹی ایرا خان کی شادی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے، شادی میں دولہے کی شاٹس میں انٹری نے اسے مزید دلچسپ بنادیا ہے۔

3 جنوری کو ممبئی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والے ایرا خان اورنوپور شیکھرے کی شادی کی تصاویرو ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی تھیں۔

عامر خان کے داماد شادی کے دن شیروانی پہنے اور سر پر سہرا سجانے کے بجائے شارٹس اور بنیان پہن کر بارات لائے۔

وائرل ویڈیوز میں نوپور شیکھرے کو اپنے دوستوں کے ساتھ جاگنگ کرتے ہوئے شادی کے مقام ’تاج لینڈز اینڈ‘ تک پہنچتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو سے قبل شادی کی تصاویر میں شارٹس پہنے دولہے کو لے کر سوشل میڈیا پر ایک بحث چھڑی ہوئی تھی جسے اب بھارتی میڈیا کی وضاحت نے خاصا ٹھنڈا کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نوپور شیکھرے نے ستمبر 2022 میں ایرا خان سے اظہارِ محبت کرتے ہوئے بھی شارٹس اور بنیان ہی زیب تن کی تھی۔ اسی لمحے کی یاد تازہ کرتے ہوئے انہوں نے بارات لانے کیلئے بھی یہی اسٹائل اپنایا۔

یہ جوڑا اب ادے پور کے لیے روانہ ہو چکا ہے جہاں 8 جنوری کو اس جوڑے کا ولیمہ ہوگا۔

ادے پور میں شادی کی اس تقریب کے بعد ١٣ جنوری کو ممبئی میں ایک اور ولیمہ ہوگا جس میں سلمان خان، شاہ رخ خان، امیتابھ بچن، کرینہ کپور خان، اجے دیوگن، کرن جوہر، راج کمار ہیرانی اور اکشے کمار سمیت کئی بالی ووڈ اسٹارز شرکت کریں گے۔

Viral Video

Wedding

Indian Media

mumbai

Aamir Khan

lifestyle

شخصیات

Shorts

Ira Khan

Nupur Shikhare

Groom

daughter

Viral Pictures

BOLLYWOOD NEWS

Wedding Festives