Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسعود الرحمان عثمانی پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر

فوٹیج کے مطابق دو موٹر سائیکل سوار آئے اور ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی
شائع 06 جنوری 2024 09:53am

گزشتہ روز اسلام آباد میں قتل کیے گئے سنی علما کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ مسعود الرحمان عثمانی پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق مولانا مسعود الرحمان کی گاڑی غوری ٹاؤن سے گزر رہی تھی کہ دو موٹر سائیکل سوار آئے اور ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے آسانی سے فرار ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مولانا مسعود الرحمان عثمانی کی گاڑی پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں زخمی ہوگئے تھے، انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

CCTV footage

Maulana Masoodur Rahman