Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈھاکہ: ٹرین میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق، عام انتخابات سے قبل خوف پھیلانے کا الزام

بنگلہ دیش میں عام انتخابات کل ہو رہے ہیں
شائع 06 جنوری 2024 09:16am

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ٹرین میں آتشزدگی سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ متعدد افراد کے جھلنسنے اور افراتفری سے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں۔ جھلسنے اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس کے نائب سربراہ محی الدین کا کہنا ہے کہ ٹرین میں آگ لگی نہیں بلکہ لگائی گئی ہے۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے چار بوگیوں کو لپیٹ میں لے لیا۔

پولیس کی ریپڈ ایکشن بٹالین کے سربراہ کھانڈیکر المعین نے بتایا کہ امدادی کارکنوں نے تیزی سے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی۔ ٹرین سروس کچھ دیر کے لیے معطل بھی کرنا پڑی۔

پولیس اور انتظامیہ کے افسران کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ انتخابی ماحول کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ عام انتخاب کے حوالے سے لوگوں کو خوفزدہ کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں عام انتخابات کل ہو رہے ہیں۔ پولنگ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ حکمراں عوامی لیگ کی پوزیشن بہت مضبوط قرار دی جارہی ہے۔

دوسری طرف اپوزیشن کے رہنمائوں نے انتخابی مہم کے دوران جلسوں سے خطاب میں حکمراں جماعت پر ریاستی وسائل اپنی انتخابی مہم کے لیے بروئے کار لانے کا الزام عائد کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمراں جماعت کسی بھی سیاسی جماعت کو ڈھنگ سے الیکشن لڑنے کا موقع دینا ہی نہیں چاہتی۔ انتخابی قوانین کی آڑ لے کر مخالفین کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور انتخابی ضابطہ اخلاق کے نام پر حریفوں کے لیے مشکلات کھڑی کی جارہی ہیں۔

Bangladesh

rescue operation

General Election

DHAKA TRAIN BLAZE

SABOTAGE