ملک میں سردی اور دھند کا راج، موٹر ویز بند، اسکولوں کے اوقات تبدیل
خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقے دھند کی لپیٹ میں ہیں، جس کے باعث مختلف مقامات پر موٹرویز بند کردیے گئے ہیں، شدید سردی کے باعث اسکولز کے اوقات کار تبدیل کردیے گئے ہیں۔
موٹروے ایم ون پشاور سے اسلام آباد تک بند ہے جبکہ سوات ایکسپریس وے کرنل شیرخان سے چکدرہ تک دھند کے باعث بند کیا گیا ہے۔
ہزارہ ایکسپریس وے برہان سے جھاری کس تک ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔
موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 3 روز سے شدید سردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاورمیں درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ کالام میں درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بالائی اضلاع میں پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔
Comments are closed on this story.