Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

60 ممالک کے شہریوں کو ایک ماہ تک بغیر ویزا تھائی لینڈ جانے کی اجازت

ویزا فری انٹری کی پیش کش سے تھائی لینڈ میں سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوا، سرکاری عہدیدار
شائع 05 جنوری 2024 11:46pm
فوٹو ــ روئٹرز
فوٹو ــ روئٹرز

تھائی لینڈ حکومت نے بڑا اعلان کرتے ہوئے 60 ممالک کے شہریوں کو ایک ماہ تک بغیر ویزا ملک میں آنے کی اجازت دے دی۔

سیاحت کے شوقین افراد کے لئے اچھی خبر آگئی۔ 60 سے زیادہ ممالک اور خطوں کے لوگ 30 دنوں کے لئے ویزا کے بغیر تھائی لینڈ کا دورہ کر سکتے ہیں۔

تھائی وزارت خارجہ کے قونصلر امور کے محکمے کے مطابق، ان ممالک اور علاقوں میں انڈورا، آسٹریلیا، آسٹریا، بیلجیئم، بحرین، برازیل، برونائی، کینیڈا، چین، چیک جمہوریہ، ڈنمارک، ایسٹونیا، فن لینڈ، اور فرانس شامل ہیں۔

اس کے علاوہ جرمنی، یونان، ہنگری، آئس لینڈ، بھارت، انڈونیشیا، آئرلینڈ، اسرائیل، اٹلی، جاپان، قازقستان، کویت، لٹویا، لیچٹنسٹائن، لتھوانیا، لکسمبرگ، ملائیشیا، مالدیپ، ماریشس، موناکو، نیدرلینڈز اور نیوزی لینڈ کے شہریوں کو بھی بغیر ویزا تھائی لینڈ میں آنے کی اجازت ہوگی۔

بغیر ویزا تھائی لینڈ کا سفر کرنے کی سہولت ناروے، پیرو، فلپائن پولینڈ ، پرتگال ، قطر ، سان مارینو ، سعودی عرب ، سنگاپور ، سلوواک ، سلووینیا ، اسپین ، جنوبی افریقہ ، جنوبی کوریا ، سویڈن ، سوئٹزرلینڈ ، تائیوان ، ترکی ، یوکرین ، متحدہ عرب امارات ، برطانیہ ، امریکا اور ویتنام کے شہریوں کو بھی میسر ہوگی۔

دوطرفہ معاہدے کے تحت کمبوڈیا اور میانمار کے پاسپورٹ رکھنے والے افراد تھائی لینڈ میں داخل ہو سکتے ہیں اور یہاں 14 دن تک بغیر ویزے کے رہ سکتے ہیں۔ اس کا اطلاق صرف بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ذریعے ملک میں داخل ہونے والوں پر ہوتا ہے۔

ہانگ کانگ، لاؤس، مکاؤ، منگولیا، روس اور ویت نام کے پاسپورٹ رکھنے والے غیر ملکی تھائی لینڈ میں 30 دن تک رہ سکتے ہیں۔

ارجنٹائن، برازیل، چلی، جنوبی کوریا اور پیرو کے شہری بغیر ویزے کے تھائی لینڈ میں 90 دن تک رہ سکتے ہیں۔

عارضی ویزا فری انٹری فی الحال چینی اور قازقستان کے شہریوں کے لئے 25 ستمبر 2023 سے 29 فروری 2024 تک اور ہندوستانی شہریوں اور تائیوان کے شہریوں کے لئے 10 نومبر سے 10 مئی تک نافذ العمل ہے۔

روسی پاسپورٹ رکھنے والے یکم نومبر 2023 سے 30 اپریل 2024 تک بغیر ویزے کے 90 دن کے قیام کے اہل ہیں۔

سرکاری عہدیداروں کے مطابق ویزا فری انٹری کی پیش کش کی پالیسی کی وجہ سے تھائی لینڈ میں سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوا ہے۔

پیمنٹ پروسیسنگ کارپوریشن ماسٹر کارڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق بینکاک گزشتہ سال 22.78 ملین بین الاقوامی زائرین کے ساتھ دنیا کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا شہر بن گیا۔

تھائی لینڈ کے دو دیگر مقبول سیاحتی مقامات فوکیت اور پٹایا ، دنیا کے 20 سب سے زیادہ دیکھے جانے والے شہروں میں شامل ہیں۔ فوکیت 9.89 ملین زائرین کے ساتھ 14 ویں نمبر پر ہے ، جبکہ پٹایا 9.44 ملین زائرین کے ساتھ 15 ویں نمبر پر ہے۔

تھائی لینڈ کی وزیر اعظم سریتھا تھاویسن نے منگل کے روز کہا کہ تھائی لینڈ اور چین نے یکم مارچ سے دونوں ممالک کے درمیان سفر کرنے والے اپنے شہریوں کو ”مستقل طور پر“ ویزا کے بغیر داخلے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا ہے۔

visa

thailand

tourism

Visa Free Entry