Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

9 مئی واقعات: انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کو طلب کرلیا

جج ملک اعجاز آصف کا سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو 9 جنوری کو پیش کرنے کا حکم
شائع 05 جنوری 2024 11:11pm

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین عمران خان کو 9 جنوری کو طلب کرلیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے سابق وزیراعظم عمران خان کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

بانی چئیرمین پی ٹی آئی پر 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں میں اکسانے کا الزام ہے، 9 مئی کے مقدمات میں عمران خان مرکزی ملزم کے طور پر نامزد ہیں۔

pti

ATC

اسلام آباد

imran khan

9 May

MAY 9 RIOTS