Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگرانوں نے شاہ خرچیوں کو پورا کرنے کیلئے قوم کو آئی ایم ایف کا غلام بنادیا، پرویز خٹک

عمران خان کی غلط پالیسوں کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان آیا، سربراہ پی ٹی آئی پی
شائع 05 جنوری 2024 10:14pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ نگرانوں نے ہم پر اپنی شاہ خرچیوں کو پورا کرنے کے لیے قوم کو آئی ایم ایف کا غلام بنادیا، عمران خان کی غلط پالیسوں کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان آیا۔

نوشہرہ میں نظام پور کے علاقے کاہی میں پاکستان پیپلز پارٹی کو سیاسی دھچکا لگ گیا، سابق صوبائی اسمبلی کے ممبر اور آصف زرداری کے قریبی ساتھی مرحوم میجر بصیر خٹک کے بیٹوں سمیت پوری فیملی پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین میں شامل ہوگئی اور پرویز خٹک کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔

شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ 8 فروری کے عام انتخابات ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لیے ناگزیر ہیں، حکمرانوں نے روٹی کپڑا مکان کا نعرہ لگاکر عوام سے روٹی کپڑا اور سر کی چھت چھین لی۔

پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان کی غلط پالیسوں کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان آیا، نگرانوں نے ہم پر اپنی شاہ خرچیوں کو پورا کرنے کے لیے قوم کو آئی ایم ایف کا غلام بنادیا۔

پی ٹی آئی پارلیمٹیرینز کے سربراہ کا کہنا تھا کہ میں نے صحت کارڈ شروع کیا، نگراں حکومت نے غیریب سے صحت کارڈ پر پابندی لگادی اور غریب کو مفت صحت کی سہولیت سے محروم کردیا، نوشہرہ کے لیے 7 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ منظور کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوشہرہ کی عوام کی محرمیوں کا خاتمہ میری زندگی کا خواب ہے، عوام کے منڈیٹ سے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین حکومت بنائیں گئی۔

imran khan

IMF

Pervez Khattak

Noshehra

PTIP

pakistan tehreek e insaf parliamentarians

Election 2024