Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیٹی کی پیدائش کے ساتھ ہی عروہ کی خواہش پوری ہوگئی

عروہ حسین نے بیٹی کی پیدائش کی تاریخ اور نام بھی بتادیا
اپ ڈیٹ 06 جنوری 2024 01:40pm

علیحدگی اختیار کرنے کے بعد اپنی منزل پھر ایک کر لینے والی معروف شوبز جوڑی عروہ حسین اور فرحان سعید نے فالوورز اپنی بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری سُنائی ہے۔

دونوں نے گزشتہ شام انسٹاپر ایک ساتھ تصویر شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ 3 جنوری کے روز ان کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے ۔

عروہ نے کہا کہ، ’خوشی، نعمت اور ہماری زندگی کا سب سے قیمتی تحفہ آ گیا ہے‘۔ ساتھ ہی انہوں نے بیٹی کا نام بتاتے ہوئے اس کیلئے زندگی میں ہمیشہ اونچی پرواز کی دُعا کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے بیٹی کا نام جہاں آرا سعید رکھا ہے جسے پیار سے ’آرا‘ کہیں گی۔

فرحان سعید کا عروہ کے ساتھ ’تجدید محبت‘ مداحوں کو بھاگیا

بیٹی کو اپنے دل کی ملکہ کہنے والی عروہ نے مزید لکھا تھا کہ، ’آپ اپنے پاکیزہ دل کے ساتھ ہر جگہ کو روشن کریں اور بلند و بالا پرواز کریں۔‘

دلچسپ حقیقت یہ ہے کہ اپنے بچے کو اچھی شروعات دینے کی خواہشمند اس جوڑی کی بیٹی کی پیدائش امریکی ریاست ٹیکساس میں ہوئی ہے۔اس لحاظ سے جہاں آرا پیدائشی طور پر امریکی شہری ہے۔

عروہ حسین اور فرحان سعید نے 22 نومبر 2016 کو اپنی منگنی کا باقاعدہ اعلان کیا تھا، جس کے ایک ماہ بعد دونوں ستارے 16 دسمبر 2016 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے تھے۔

’اج کالا جوڑا پا ۔۔۔ ساڈی فرمائش تے‘، عروہ اور فرحان بڑی عید پربھی چھاگئے

اس جوڑی کے مابین طلاق کی خبریں نومبر2021 میں سامنے آئیں تھیں لیکن عروہ یا فرحان کی جانب سے ایسی اطلاعات کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی، مختلف انٹرٹینمنٹ سائٹس اور ٹی وی چینلزیہ خبریں ذرائع کے حوالے سے چلا رہے تھے۔ کئی ایک نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ دونوں کی طلاق کا کیس لاہورکی مقامی عدالت میں زیرسماعت ہے۔

بعد ازاں اداکارہ کے والد مخدوم چوہدری نے عروہ اورفرحان سعید کے مابین طلاق کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسی تمام خبریں بےبنیاد ہیں۔

دونوں کا نکاح 16 دسمبر 2016 کو لاہورکی بادشاہی مسجد میں ہواتھا۔

Farhan Saeed

Urwa Hussain