Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

انڈونیشیا میں دو ٹرینوں میں تصادم، 4 افراد ہلاک، 42 زخمی

ٹرینوں میں کل 478 مسافر سوار تھے، پولیس
شائع 05 جنوری 2024 04:43pm
فوٹو ــ روئٹرز
فوٹو ــ روئٹرز

انڈونیشیا کے مغربی جاوا صوبے میں دو مسافر ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور42 زخمی ہو گئے ہیں۔

انڈونیشیا کے وزارت نقل و حمل کی ترجمان ادیتا ایراوتی نے بتایا کہ یہ حادثہ جمعہ کے روز اس وقت پیش آیا جب ملک کے دوسرے سب سے بڑے شہر سورابایا سے ایک طویل فاصلے کی ٹرین صوبائی دارالحکومت بانڈونگ کے قریب مسافر ٹرین سے ٹکرا گئی۔

انھوں نے کہا کہ امدادی کارکنوں نے حادثے کے بعد ملبے کو ہٹانے اور سروس کی بحالی کے لیے کام شروع کیا۔

مغربی جاوا پولیس کے ترجمان ابراہیم ٹومپو نے بتایا کہ ٹرینوں میں کل 478 مسافر سوار تھے۔

ابراہیم ٹومپو نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں ٹرین کا عملہ اور اس کا معاون اور ایکسپریس ٹرین کا ایک اسٹیورڈ اور ایک سیکیورٹی گارڈ شامل ہیں۔

حادثے کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکی تاہم ٹرین آپریٹر پی ٹی کے اے آئی اور صوبائی حکومت نے کہا ہے کہ وہ ٹرانسپورٹ سیفٹی حکام کے ساتھ مل کر تحقیقات کریں گے۔

Indonesia

Train

Two Train Collision