سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت میں 9 ڈالر کی کمی ہوئی
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت میں 9 ڈالر کی کمی جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپے کی کمی ہوگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 9 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار 58 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب جمعے کے روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 1200روپے اور ایک ہزار 8 روپے کی غیر معمولی کمی ہوئی۔
قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 2 لاکھ 17 ہزار روپے ہوگئی جب کہ 10 گرام سونا ایک لاکھ 86 ہزار 43 روپے کا ہو گیا۔
سونا
Gold prices
karachi gold rates
Gold rates Pakistan
Today Gold Prices
Gold Rates 2024
مقبول ترین
Comments are closed on this story.