Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، نگراں وزیر خارجہ

بھارت کشمیریوں کو انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں کا نشانہ بھی بنا رہا ہے، جلیل عباس جیلانی
شائع 05 جنوری 2024 04:23pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کو انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں کا نشانہ بھی بنا رہا ہے، عالمی برادری کو کشمیری عوام کے حقوق کی بحالی کا بھی مطالبہ کرنا چاہیئے، پاکستان کشمیریوں کی بلاامتیاز اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

یوم حق خود ارادیت کے موقع پر اپنے پیغام میں نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ 5 جنوری جموں و کشمیر کے عوام کے لیے یوم حق خود ارادیت کے طور رمنایا جاتا ہے، حق خود ارادیت بین الاقوامی قانون کا ایک بنیادی اصول ہے۔

جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ کشمیری عوام اس ناقابل تنسیخ حق کو استعمال نہیں کر سکے، بھارت کشمیر پر اپنے قبضے کو مستحکم کرنے کے لیے متعدد اقدامات کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ کشمیریوں کے حق کوسلب کرنے کی بھارتی ہواہش کا مظہرہے۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ بھارت کشمیریوں کو انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں کا نشانہ بھی بنا رہا ہے، عالمی برادری کو کشمیری عوام کے حقوق کی بحالی کا بھی مطالبہ کرنا چاہیئے، پاکستان کشمیریوں کی بلاامتیاز اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

مزید پڑھیں

مذہبی آزادیوں کی امریکی رپورٹ میں بھارت کو کلین چٹ پر متعلقہ کمیشن برہم

فاروق عبداللہ کو مقبوضہ کشمیر کے غزہ بن جانے کا خوف ستانے لگا

کشمیر کےعوام کےحق خودارادیت کیلئے حمایت کی تجدید کرتے ہیں، صدر پاکستان

india

Indian occupied Kashmir

اسلام آباد

Jammu and Kashmir

JALIL ABBAS JILANI

Caretaker Foreign Minister

Self Determination Day