Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: کورنگی ابراہیم حیدری میں عملیات کرنے والی ماں بیٹی قتل

جاں بحق خواتین کی شناخت ریما اور سالہ ممتاز کے نام سے ہوئی، پولیس
شائع 05 جنوری 2024 03:37pm

کورنگی ابراہیم حیدری میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ماں اور بیٹی کو قتل کردیا، مقتولین عملیات کرتی تھیں۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی ابراہیم حیدری میں واقع ایک گھر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےماں بیٹی جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس نے بتایا کہ جاں بحق خواتین کی شناخت 22 سالہ ریما اور 50 سالہ ممتاز کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مقتولہ ممتاز بیگم اور اس کی بیٹی گھرمیں عملیات کا کام کرتی تھیں۔

سیوریج نالے سے 5 سالہ بچے کی لاش برآمد

دوسری جانب کراچی کے علاقے مہران ٹاون میں سیوریج نالےسے 5 سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

بچے کے بڑے بھائی ظہور نے پولیس کو بتایا کہ علی محمد 15 دسمبر کو لاپتہ ہوا تھا، وہ گھر کے قریب نانی کے گھر گیا تھا، جہاں سے واپسی پرلاپتہ ہوا۔

ظہور احمد نے بتایا کہ تلاش کے باوجود علی کے ملنے پر گمشدگی کی رپورٹ تھانے میں درج کرائی، 8 دن بعد بھائی کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا گیا، لیکن پولیس نے علی کی تلاش میں کوئی کردار ادا نہ کیا، اور ہم اپنے طور پر مسلسل بھائی کو تلاش کرتے رہے۔

ظہور احمد کا کہنا تھا کہ ہم نے گھر کے قریب تمام کھلے گٹر، سیوریج کےکھلے کنوؤں میں بھی تلاش کیا لیکن وہاں کچھ نہ ملا، اور آج 8 دن بعد لاش ملی تو شبہ ہے کہ ہمارے بھائی کو اغوا کے بعد قتل کرکے لاش سیوریج کے کنوئیں میں پھینکی گئی ہے، مقتول علی محمد 6 بھائیوں میں سب سے چھوٹا اور لاڈلہ تھا۔

Target Killing

Edhi Foundation

edhi

killing in karachi